Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان فرنیچر کونسل کا انٹیریئرز پاکستان نمائش کا اعلان

پاکستان فرنیچر کونسل کا انٹیریئرز پاکستان نمائش کا اعلان
February 3, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل اور شین ون نے انٹیریئرز پاکستان کی چوتھی نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روزہ میگا ایونٹ بارہ سے چودہ فروری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گا۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کے مطابق ملک میں فرنیچر انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔ انٹیریئرز پاکستان ملک کے بڑے فرنیچر ساز اداروں کے ساتھ اپنی مصنوعات نمائش کے لئے رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے فرنیچر کے نئے ڈیزائن اور دستکاری کے نمونے لوگوں کی توجہ حاصل کریں گے۔ میاں کاشف اشفاق نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے اداروں کی سرپرستی کرے تاکہ اس سے فرنیچر کے کاروبار کو فروغ مل سکے۔