Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120 سے  الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120 سے  الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا
July 31, 2017

لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120 سے  الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، امیدوار کے نام کے لیے مشاورت جاری ہےحتمی منظوری ڈاکٹر طاہر القادری دیں گے واپسی کا اعلان بھی کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر طاہر القادری نےبیرون ممالک میں  مصروفیات منسوخ کر تے ہوئےوطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ وہ آٹھ اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔

اپنے ایک بیان میں سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ مانگتے ہیں اب گلی گلی میں گو شہباز گو ہو گا،،کارکن قاتل وزیر اعظم نامنظور مہم کی تیاری کریں۔

ڈاکٹر طاہر القادری اپنے قیام کےدوران  سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک کے حوالےسے اگلے لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے