Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان علما کونسل کی شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت

پاکستان علما کونسل کی شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت
May 31, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان علما کونسل نے شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت کی۔ ملک شام میں پانچویں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ اور ان کی اہلیہ کی قبر اور جسم  مبارک کی بے حرمتی کے معاملے پر پاکستان علماء کونسل نے او آئی سی کی سطح پر واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی  نے حکومت پاکستان سے مطالبہ  کیا ہے کہ او آئی سی کی سطح پر اس حساس مسئلے کو اٹھایا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی کا  کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مدارس بند  ہیں،حکومت ایس او پیز کے تحت امتحانات لینے کی اجازت دے۔ علامہ طاہر اشرفی  کا کہنا ہے آئندہ آنیوالا جمعہ یوم حضرت عمر بن عبد العزیز کے طور پر  منائیں گئے۔