Wednesday, October 5, 2022

پاکستان عالمی شرائط پوری ہونے تک طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے، انٹونی بلنکن

پاکستان عالمی شرائط پوری ہونے تک طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے، انٹونی بلنکن
September 14, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا چاہتے ہیں پاکستان عالمی شرائط پوری ہونے تک طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگرس کمیٹی میں بیان کہا پاکستان کے متعدد مفادات امریکی مفادات سے متصادم ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے تعلقات کا از در نو جائزہ لینے کا بھی اعلان کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیکھیں گے پاکستان نے پچھلے 20 سال میں کیا کردار ادا کیا ہے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ پاکستان سے آئندہ دنوں میں کیا کردار چاہتے ہیں۔