Saturday, October 1, 2022

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا
 اسلام آباد (92 نیوز) عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہو گیا۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔ آج پاکستان کو "ایس سی او" کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے۔ یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا۔ پاکستانی نوجوان اب "ایس سی او" کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔ اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں ہمارے نوجوانوں کی شرکت ممکن ہو سکے گی۔ اہم پیش رفت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔