Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سے نااہل ہوگیا، آزاد کشمیر کیلئے تو اہل ہوں ؟، نواز شریف

پاکستان سے نااہل ہوگیا، آزاد کشمیر کیلئے تو اہل ہوں ؟، نواز شریف
February 5, 2018

مظفر آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے نااہل ہو گیا ہوں مگر آزاد کشمیر کیلئے تو اہل ہوں میں ، اب آزاد کشمیر میں عوام کی خدمت کروں گا ۔

سابق وزیر اعظم نے  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان سے فارغ ہوگیا ہوں، راجہ صاحب میری ڈیوٹی آزاد کشمیر میں لگادیں ۔ آج یوم کشمیر ہے اور دل بھی دکھی ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگو خود کو اکیلا نہ سمجھنا ، کوئی فیصلہ کشمیریوں سے اس رشتے کو توڑ نہیں سکتا ، جہاں تک ممکن ہوا کشمیریوں کا مسئلہ اٹھاتے رہیں گے۔