Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سے میچ میں شکست، بھارتی پنجاب میں انتہا پسند ہندؤوں کا کشمیری طلباء پر بیہمانہ تشدد

پاکستان سے میچ میں شکست، بھارتی پنجاب میں انتہا پسند ہندؤوں کا کشمیری طلباء پر بیہمانہ تشدد
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد، بھارت کے پنجاب کے مختلف کالجوں میں انتہا پسند ہندؤوں نے کشمیری طلباء کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ ڈالا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اترپردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند ہندؤوں نے بھائی گرو داس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہاسٹل میں گھس کر کشمیری طلباء کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔

ایک طالب علم نے فیس بک پر حملے کو براہ راست سٹریم کیا جب طالب علموں پر ان کے کمروں میں گھس کر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جا رہا تھا۔

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر خوحامی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں میچ میں بھارت کی شکست کے بعد پنجاب کے مختلف کالجوں میں پڑھنے والے کشمیری طلباء کی طرف سے پریشان کن فون کالز موصول ہوئی ہیں۔