Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سے ملنے والا پیار بھلایا نہیں جاسکتا : زینت امان

پاکستان سے ملنے والا پیار بھلایا نہیں جاسکتا : زینت امان
March 20, 2016
لاہور(92نیوز)بھارتی اداکارہ زینت امان نےکہاہے کہ پاکستان آنے میں دیرکردی،یہاں اتناپیارملاجسے بھلانہیں سکتی،عمران خان کےبارےمیں پوچھے گئےسوال پرزینت امان نےاسے ماضی کاقصہ بتاکربھولنے کامشورہ دیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتےہوئےزینت امان نےکہاکہ عروج کے دور میں پاکستان سے آنے والے لوگ دلیپ کمارکی رہائش گاہ پر ان سے ملتے تھے ،انہوں نے پاکستان آنے میں دیرکردی ۔ زینت امان کاکہناتھاکہ ہندوستانی لڑکیاں پاکستانی فیشن کی دیوانی ہیں۔ زینت امان نے کہاکہ فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی ،دونوں ممالک میں مشترکہ فلمسازی بھی ہونی چاہیےعمران خان کےبارےمیں پوچھے گئےسوال پرزینت امان نےاسے ماضی کاقصہ بتاکربھولنے کامشورہ دیا۔ زینت امان نے بتایاکہ انہیں پاکستانی کھانےبالخصوص مکئی کی روٹی سرسوں کاساگ اور لاہوری پلاؤ بہت پسند آیا لیجنڈاداکارہ نے تاریخی لاہورشہرکودیکھنے کی بھی خواہش ظاہر کی ۔