Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سے حج آپریشن شروع ، پہلی حج پرواز 214 عازمین حج کو لے کر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ

پاکستان سے حج آپریشن شروع ، پہلی حج پرواز 214 عازمین حج کو لے کر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ
July 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان سے حج آپریشن شروع ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز دو سو چودہ عازمین کو لے کر لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ نجی ایئرلائن کی پرواز عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ وزیر مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے عازمین کو رخصت کیا۔ عازمین کو الوداع کہنے سے پہلے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے کہا کہ پاکستان اور سعودی حکومت کا بہترین اقدامات پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ عازمین کوالوداع کہنے آنا ان کی خوش قسمتی ہے۔ عازمین سے گزارش ہے کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کریں۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سعید الحسن گیلانی نے کہا تمام عازمین کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا اسلام آباد سے بھی پہلی حج  پرواز آج روانہ ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔