Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سے جیت کا صلہ ،شیخ حسینہ واجد نے اپنی ٹیم کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے

پاکستان سے جیت کا صلہ ،شیخ حسینہ واجد نے اپنی ٹیم کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے
April 26, 2015
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیشی حکومت نے گرین شرٹس کےخلاف شاندار کارکردگی کےبعد اپنی ٹیم پر خزانے کے منہ کھول دیئے، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ٹیم کے لئے دو کروڑ ٹکا کا اعلان کیا ہے، کھلاڑیوں کو گاڑیاں اور گھر بھی فراہم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم پر قسمت اور دولت کی دیویاں ان دنوں خوب مہربان ہیں،  پہلے ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ پھر پاکستانی شاہینوں کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا، واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی گرین شرٹس کی ایک نہ چلنے دی۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ٹیم کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر تقریب منعقد کی،  تقریب میں بتایا گیا کہ ورلڈ کپ سے ٹیم کو ایک کروڑ تئیس لاکھ ٹکا ملٰیں گے، حکومت ایک کروڑ ٹکا بونس دے گی، ایک کروڑ ٹکا کا انعام پاکستان کے خلاف جیت پر بھی ملے گا،بنگلا دیشی ٹیم اب ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کے مدمقابل ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔