Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے، حماد اظہر

پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے، حماد اظہر
February 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کوشخبری سنادی۔ کہا کہ پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا اسلام آباد میں میڈیا گفتگو میں کہا، اب فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نوے فیصد اہداف پورے کرچکا۔ تین اہداف رہ گئے وہ بھی جلد پورے کرلیں گے۔

اُن کا کہنا تھا، گرے لسٹ کے باعث پاکستان پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوئیں، باقی 3 نکات میں غیر سرکاری فلاحی تنظیموں (این جی اوز) کی ریگولیشن شامل ہے، باقی 3 نکات پر عمل اور ٹیرر فنانسگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدام کرنا ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف پلان مکمل ہونے پر پوری دنیا میں پاکستان کو مختلف نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، پاکستان کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل ایف اے ٹی ایف پلان دیا گیا۔ سخت حالات کے باوجود پاکستان نے مثالی کام کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا، فیٹف میں بھارت نے اپنے مذموم عزائم استعمال کرنے کی کوشش کی، بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی کوشش کی اور بے نقاب ہوا، دہشت گردی کی فنانسنگ میں بھارت اب خود بے نقاب ہو رہا ہے۔