اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ کیبل کٹ جانے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹ چکی ہے جس سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی۔ کیبل کی مرمت کا کام جنوری میں مکمل ہو گا۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ متبادل چینلز کے ذریعے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے اور متبادل چینلز کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بہتر ہوئی ہے۔