Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سےہارنےکےآفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ،بھارتی وزیرنے اپنے کھلاڑیوں پر فکسنگ کا الزام لگادیا

پاکستان سےہارنےکےآفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ،بھارتی وزیرنے اپنے کھلاڑیوں پر فکسنگ کا الزام لگادیا
July 1, 2017

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر رام داس اتھاولے نے  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بیٹسمین یووراج سنگھ پر فکسنگ کے الزامات لگا دیئے رام داس نےچیمپئینزٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلا تکےمطابق پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے آفٹر شاکس جاری بھارتی وزیربھی دھوکا دھوکا پکار اٹھے بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کےسوشل جسٹس کے وزیر رام داس اتھاولےنے ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ پر فکسنگ کا الزام لگا دیا۔ رام داس اتھاولے بولے کھلاڑیوں نے ہمیں دھوکا دیا اورپاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ایک مضبوط ٹیم ایک سو اسی رنز سے کیسے ہار سکتی ہےتحقیقات کی جائیں میچ فکس تو نہیں تھا۔ پاکستان نے چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی  غرور کو خاک میں ملایا تھا تاہم  پاکستان کی شاندار جیت بھارتیوں کو ابھی تک  ہضم نہیں ہورہی۔