Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سےمنی لانڈرنگ کےذریعےپیسہ باہربھیجنےوالے ملک تباہ کررہےہیں،عمران خان

پاکستان سےمنی لانڈرنگ کےذریعےپیسہ باہربھیجنےوالے ملک تباہ کررہےہیں،عمران خان
May 16, 2016
مانچسٹر(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والے ملک تباہ کر رہے ہیں پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا، عوام کو کیسا پاکستان چاہئے آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق مانچسٹرمیں فنڈ ریزنگ تقریب سےخطاب کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیاہے،کیسا پاکستان چاہئے آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا۔ ان کاکہناتھاکہ لوگ پاکستان سےمنی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھیجتے ہیں اوروہ ملک تباہ کررہے ہیں، جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کے پیسے سے ملک چل رہا ہے۔ انہوں نےکہاکہ کرپشن ملک کو ترقی کرنے نہیں دیتی قیادت کے ایماندار نہ ہونے تک سسٹم کرپٹ رہے گا اورلیڈر شپ ایماندار نہ ہو تو اوپر سے نیچے تک کرپشن پھیل جاتی ہے۔ نائجیریا میں تیل ہے مگر کرپشن کی وجہ سے ترقی نہیں کرسکا،برطانوی وزیراعظم سےمتعلق ان کاکہناتھاکہ ڈیوڈ کیمرون  کی مجال نہیں تھی کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر جواب نہ دیتے، سنگاپور نے کرپشن ختم کرنے کے لئے ادارے مضبوط کئے۔ بجلی بحران سےمتعلق عمران خان نے کہاکہ ہم سعودی عرب اور ایران سے بھی زیادہ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔