Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سےدوحج فلائٹس سعودی عرب پہنچ گئیں

پاکستان سےدوحج فلائٹس سعودی عرب پہنچ گئیں
July 24, 2017

لاہور(92نیوز)پاکستان سےدوحج فلائٹس سعودی عرب پہنچ گئیں مدینہ منورہ اور جدہ ایئر پورٹس پرپاکستانی سفارتی عملے نے عازمین کا استقبال کیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی ائیرلائن کی فلائٹ پی کے دوہزار تین ،تین سو انتیس عازمین کو لےکرپشاور سے  مدینہ منورہ پہنچی۔ائیر پورٹ پرقائم مقام قونصل جنرل آصف میمن اور ڈی جی حج ساجد یوسفانی نےعازمین حج کا استقبال کیا۔نجی ائیر لائن کی فلائٹ تین سو عازمین حج کو لےکر جدہ ائیر پورٹ پہنچی ،ڈائریکٹرحج امتیاز احمد اور دیگر نے انکا استقبال کیا ۔