Monday, March 4, 2024

پاکستان سپر لیگ کرکٹ کرپشن کیس ، کرکٹر ناصر جمشید پر پابندی ختم کرنے کی اپیل خارج

پاکستان سپر لیگ کرکٹ کرپشن کیس ، کرکٹر ناصر جمشید پر پابندی ختم کرنے کی اپیل خارج
October 22, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان سپرلیگ کرکٹ کرپشن کیس میں اوپنر ناصر جمشید کی سزا ختم کرنے کی اپیل کا فیصلہ سنادیا گیا۔ پی سی بی کے آزادانہ ایڈجوڈیکٹر نے  ناصر جمشید کی سزا کے خلاف اپیل کی درخواست خارج کر دی اور دس سال کی پابندی کو برقرار رکھا گیا۔ معاملے پر جسٹس ریٹائر حامد فاروق نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ناصر جمشید کی مینجمنٹ میں رول دینے پر پابندی اور بلیک لسٹ سے نام نکالنےکی اپیل منظور کر لی گئی۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں رواں سال کرکٹر ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کی تھی۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے ناصر جمشید کو مرکزی کردار قرار دیا تھا۔ اس کیس میں ‏خالد لطیف، شرجیل خان اور شاہ زیب حسن سزا بھگت رہے ہیں جب کہ فاسٹ بولر محمد عرفان اپنی سزا کاٹ چکے ہیں۔