Saturday, July 27, 2024

پاکستان سپر لیگ کا سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانا چاہیے تھا، پہلے میچ میں کھلاڑیوں سے زیادہ کوچز کے دماغ لڑیں گے: سلیم ملک

پاکستان سپر لیگ کا سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانا چاہیے تھا، پہلے میچ میں کھلاڑیوں سے زیادہ کوچز کے دماغ لڑیں گے: سلیم ملک
February 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانا چاہیے تھا۔ سلیم ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے میچ  میں کھلاڑیوں سے زیادہ ان کے کوچز کے دماغ لڑیں گے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ جتنی منتیں دوطرفہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کی کی گئیں اتنی ہی منتیں پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانے کے لیے کر لی جاتیں تو کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ نکل آتا۔ سلیم ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلے میچ میں مصباح الحق اور سرفراز احمد کی ٹیمیں نہیں لڑیں گی بلکہ مقابلہ ہو گا وسیم اکرم اور ڈین جونز کے دماغوں کا معین خان اور ویوین رچرڈز کے دماغ کے ساتھ۔