Friday, February 23, 2024

پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع

پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع
February 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پی ایس ایل کے میچز گراؤنڈ میں جا کر دیکھنے کے لیے ای ٹکٹنگ سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کروانا شروع کر دی ہے۔

کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے 7500 شائقین کرکٹ کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 5500 شائقین کو اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کاآغاز 20 فروری سے ہو گا۔