Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی ستارے بھی جگمگائیں گے

 پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی ستارے بھی جگمگائیں گے
September 3, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی ستارے بھی جگمگائیں گےویسٹ انڈیز۔آسٹریلیا ۔ سری لنکا ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور پلئیرز نے پی ایس ایل میں شرکت کے لئے  رضا مندی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ   کھیلنے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹرز کی دلچسپی ،پانچ ویسٹ انڈین  تین سری لنکن۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا  سے دو دو جبکہ  ایک آسٹریلوی کرکٹر نے  پی ایس ایل  کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے  لئے گرین سگنل دینے والوں میں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ ۔۔سنیل نارائن۔ دیوائن براوو۔ ڈیوائن اسمتھ۔ سیمیوئل بدری۔ سری لنکا کے تھیسارا پریرا تلکارتنے دلشان اجنتھامینڈس۔ نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ جیمز فرینکلن ساؤتھ افریقا کے ریچرڈ لیوی رابن پیٹرسن۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی اور مائیکل کربری۔ اور آسٹریلیا کے بریڈ ہاج۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ چار فروری سے چوبیس فروری تک  قطر کے  دارالحکومت دوحا میں کھیلی جائے گی۔