Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا

پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا
February 10, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں اس بار دبئی کے بجائے نئے وینیو شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا نواں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں تین تین میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے انہیں ایک ایک میچ میں کامیابی ملی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آخری میچ میں کراچی کنگز کو شکست دی جبکہ لاہور قلندرز نے فیورٹ سمجھی جانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تریسٹھ رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ چھے پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کی ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔