Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 ملتوی کر دیا گیا ، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 ملتوی کر دیا گیا ، پی سی بی
March 4, 2021

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ سیزن6 ملتوی کر دیا، فیصلہ مزید تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ  پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے دوران منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد  کیا گیا ۔فیصلہ سات کھلاڑیوں میں کورونا  وائرس کی تصدیق کے بعدکیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کو پی سی آر ٹیسٹنگ ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن  سہولیات کیلئے اقدامات کرے گا۔ چیف اگزیکٹو وسیم خان  اور ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد  اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔