Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے میں ایک دن باقی

پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے میں ایک دن باقی
February 19, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی ہے۔ شائقین کو ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا شدت سے انتظار ہے۔ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی طرف سے بھرپور تیاریاں کر لی گئیں۔

چھ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بیس فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوردفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے درمیان افتتاحی میچ کیلئے اسٹیج سج گیا۔ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی جاری ہے۔ پرجوش شائقین نے اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کمر کس لی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز  کے کھلاڑیوں نے الگ الگ  نیٹ پریکٹس میں خوب زور لگایا۔ جنوبی افریقہ کے سابق لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ نے پشاور زلمی کو بیٹنگ کوچ کے طور پر جوائن کر لیا۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی کھیلا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کیخلاف پریکٹس میچ بھی ہوا۔ جنوبی افریقی اسپیڈگن ڈیل اسٹین نجی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ بائیس فروری کوپاکستان پہنچ کر قرنطینہ ہوں گے، انکی جگہ حسان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے نوجوان فاسٹ باؤلر عاکف جاوید سرجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، انکی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔