Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز کی یکطرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز کی یکطرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست
February 6, 2016
دبئی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ایک سو انتیس رنز کا ہدف سولہویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر لینڈل سیمنز باسٹھ رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ شکیب الحسن بھی اکاون رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میچ کا وننگ شاٹ کپتان شعیب ملک نے لگایا۔ لاہور کے ضیا الحق، ظفر گوہر اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کے باؤلرز نے لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ محمد عامر نے پی ایس ایل کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ شعیب ملک، شکیب الحسن، سہیل تنویر اور عماد وسیم بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے محمد رضوان کے سینتیس رنز کے سوا کوئی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ ٹھہر سکا۔ اوپنر کرس گیل چھے رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں شعیب ملک کا شکار بن گئے۔ شکیب الحسن کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔