Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سپر لیگ، آج دو بڑے مقابلے ہونگے، پہلے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز، دوسرے میں پشاور زلمی اور اسلام آباد مقابل

پاکستان سپر لیگ، آج دو بڑے مقابلے ہونگے، پہلے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز، دوسرے میں پشاور زلمی اور اسلام آباد مقابل
February 12, 2016
دبئی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو بڑے مقابلے ہوں گے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ میں جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل میں ایک بار پھر لاہور اور کراچی ہوں گے آمنے سامنے۔ کراچی کنگز فتح کی روٹھی دیوی کو منانے کی کوشش کریں گے اور لاہور قلندرز حکمت عملی اپنائیں گے کنگز کو ہرانے کی۔ لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ میں بقا کا چیلنج درپیش ہے۔ ٹیم تین میچوں میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔ دوسری طرف صرف پہلے میچ میں جیت کے بعد کراچی کنگز بھی پے درپے تین میچوں میں شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔ دن کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ بھی ایونٹ میں رہنے کے لیے پشاور کو زیر کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی۔