Saturday, July 27, 2024

پاکستان سپرلیگ کے دوسرےایڈٰیشن کی ٹرافی سے پردہ اٹھا دیا گیا

پاکستان سپرلیگ کے دوسرےایڈٰیشن کی ٹرافی سے پردہ اٹھا دیا گیا
February 6, 2017
دبئی (92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن  کی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا رنگا رنگ تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی تقریب میں  پی ایس ایل کےسربراہ نجم سیٹھی اور تمام ٹیموں کےکپتانوں سمیت ملکی و غیر ملکی کرکٹرز نے شرکت کی ۔ تفصیلات کےمطابق انتظارختم ہواپی ایس ایل ٹو کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا ، دبئی میں رنگا رنگ تقریب  میں  ٹرافی کی رونمائی کی گئی کرسٹلز سےبنی  سلور اور گولڈ کلر کی دلکش ٹرافی  نےدیکھنےوالوں کےدل موہ لئے۔ ٹرافی پر بنا چاند تارا پاکستان اور  پی ایس ایل  ٹیموں کی خوب نمائندگی کرتا ہے ۔ پی ایس ایل ٹو کی مین ٹرافی کے ساتھ ساتھ بہترین  بیٹسمین ،بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر کی ٹرافیوں کی رونمائی بھی کی گئی ۔ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ  حنیف محمد ،بیسٹ باؤلر کا فضل محمود اور بہتروکٹ کیپر کا ایوارڈ امتیاز احمد کےنام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی  میں پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی ،تمام ٹیموں کےکپتان اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز نو فروری کو اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ سے ہو گا۔