Monday, December 5, 2022

پاکستان سپرلیگ کیلئے پانچ ٹیمیں فروخت کیلئے پیش کر دی گئیں

پاکستان سپرلیگ کیلئے پانچ ٹیمیں فروخت کیلئے پیش کر دی گئیں
کراچی (92نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے لیے بولی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دلچسپی رکھنے والوں سے ٹیموں کی ملکیت کے لیے پیشکشیں طلب کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں پانچ شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے مالکانہ حقوق دس سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔ ٹیموں کی ملکیت میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی پیشکشیں جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے فارم تیرہ نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں واقع پی ایس ایل کے ہیڈ آفس سے دستیاب ہوں گے۔