Wednesday, October 5, 2022

پاکستان سپرلیگ کیلئے فرنچائز ٹیموں کی بولی لگ گئی ،پی سی بی کو 93ملین ڈالرکی آمدن متوقع

پاکستان سپرلیگ کیلئے فرنچائز ٹیموں کی بولی لگ گئی ،پی سی بی کو 93ملین ڈالرکی آمدن متوقع
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے لیے فرنچائز ٹیموں کی بولی لگ گئی،پی سی بی کو ترانوے ملین ڈالر آمدن ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے لیے مختلف ٹیموں کے لیے بولیاں لگائی گئی ہیں جس کے مطابق کراچی ٹیم کے لئےنجی ٹی وی چینل کے مالک  نے چھبیس لاکھ ڈالر کی بولی لگائی ہے اسی طرح لاہور کےلیے قطر آئل نے چوبیس لاکھ ڈالر،پشاور کے لیے ہائیر نے سولہ لاکھ ڈالر اوراسلام آباد کے لیے کیپٹل وینچر نے پندرہ  ملین ڈالر کی بولی جمع کرائی گئی ہے۔ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دس برس کے دوران  ترانوے ملین ڈالر آمدن حاصل ہو گی۔