Saturday, July 27, 2024

پاکستان سپرلیگ: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ رات 9بجے ہو گا

پاکستان سپرلیگ: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ رات 9بجے ہو گا
February 12, 2017

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ میں آج واحد میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائےگا۔ دونوں ٹیمیں کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے کھلاڑیوں کی قیادت میں میدان میں اتریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں آج رات نو بجے جوڑ پڑے گا لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان دبئی کے میدان میں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ پشاور کی قیادت ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے ڈیرن سیمی کریں گے۔

لاہور کے پاس اظہر علی جیسا کھلاڑی ہے تو پشاور کے پاس لالہ شاہد آفریدی جیسا ہٹر موجود ہے۔ لاہور کو نیوزی لینڈ کے قابل اعتماد آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ کا ساتھ میسر ہے جبکہ پشاور کے پاس بھی سری لنکا کے تلکارتنے دلشان ہیں۔

لاہور کے پاس کیمرون ڈیلپورٹ ہیں تو پشاور کے پاس ان کا جواب دینے کے لئے کامران اکمل جیسا مؤثر ہتھیار موجود ہے۔ لاہور کے پاس سنیل نارائن ہیں تو پشاور کے پاس ان کے ہم وطن مارلن سیموئلز ہیں۔

باؤلنگ کےشعبےمیں لاہور کے پاس سہیل تنویر ہیں تو پشاور کے پاس وہاب ریاض موجود ہیں جبکہ سپن باؤلنگ میں لاہور کے پاس یاسر شاہ جیسا ہتھیار ہے تو پشاور کے پاس بھی پروفیسرمحمد حفیظ موجود ہیں۔ پی ایس ایل شائقین کو رات نو بجے ایک زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔