Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سپرلیگ : اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی

پاکستان سپرلیگ : اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی
February 10, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کا آج ایک اہم میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آج پاکستان سپرلیگ کا نواں میچ ہے۔ مصباح الحق انجری کی وجہ سے اسلام آباد کی قیادت نہیں کر سکیں گے۔ ان کی جگہ آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔ لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وکٹ بہت اچھی ہے‘ امید ہے کہ گزشتہ میچ کی طرح آج بھی اچھا ہدف دیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شرجیل خان‘ خالد لطیف، سیم بلنگز، کامران غلام، بریڈ ہیڈن، عمران خالد، اینڈرے رسل، محمد سمیع شامل ہیں۔ شین واٹسن نے کہا کہ اشعر زیدی کی جگہ براڈ ہیڈن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔