Saturday, July 27, 2024

پاکستان سپرلیگ: آج کراچی کنگز اور پشاورزلمی میں جوڑ پڑگیا

پاکستان سپرلیگ: آج کراچی کنگز اور پشاورزلمی میں جوڑ پڑگیا
February 19, 2017

شارجہ (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی، یونائیٹڈ نے میچ کی آخری گیند پر ایک سو سینتیس رنز کا ہدف حاصل کیا۔ مصباح نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو صرف ایک سو چھتیس رنز تک محدود کر دیا۔

کوئی زلمی بلےباز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ایون مورگن نے سب سے زیادہ اٹھائیس رنز بنائے۔ کامران اکمل، محمد حفیظ اور صہیب مقصود پھر ناکام رہے۔ وہاب ریاض نے تئیس، ڈیرن سیمی نے بیس اور آفریدی نے 17رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغازبھی مایوس کن تھا۔ رفعت اللہ مہمند 11، ہیڈن 2 اور سیم بلنگز گیارہ رنز بنا سکے، مصباح کی اننگز بھی پانچ رنز تک محدود رہی۔ اوپنر ڈیوائن سمتھ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور شین واٹسن سے مل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور کے خلاف دوسری جیت ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے میچ میں بھی یونائیٹڈ نے زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا ۔