Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سپرلیگ، کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی، لواسکورنگ پچیں بنائے جانے پر سابق کپتان سلیم ملک کا تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان سپرلیگ، کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی، لواسکورنگ پچیں بنائے جانے پر سابق کپتان سلیم ملک کا تحقیقات کا مطالبہ
February 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان سپر لیگ کے اب تک پانچ میچ کھیلے جا چکے لیکن ابھی تک کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز نہیں بنا سکی ۔ لو اسکورنگ میچوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل منتظمین کی منصوبہ بندی پر کئی سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر خیال کیا جا رہا تھا کہ دوسری لیگز کی طرح پی ایس ایل میں بھی چوکوں چھکوں سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی لیکن ابھی تک شائقین جارحانہ شارٹس دیکھنے کو ترس رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں اب تک پانچ میچ ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز کا ہدف نہیں دے سکی۔ دوسری جانب شارجہ میں جاری ماسٹر چیمپئنز لیگ میں چوکوں اورچھکوں کی بہار ہے۔ ایم سی ایل میں جارحانہ بلے بازی کی بدولت دو سو سے زائد رنز بھی بن چکے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے لواسکورنگ پچیں بنائے جانے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے ایسی پچوں کی تیاری ضروری تھی جہاں شائقین کو تیز کرکٹ دیکھنے کو ملتی۔