Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سٹیل مل کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی

پاکستان سٹیل مل کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی
July 13, 2015
کراچی (92نیوز)پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگی ہے،نجکاری کو فائنل کرنے کے لیے وزیر مملکت  برائے نجکاری محمد زبیر کو پاکستان سٹیل مل کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت  برائے نجکاری محمد زبیر پاکستان سٹیل مل پہنچے جہاں انہیں پاکستان سٹیل مل کی مکمل کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق فائننشل ایڈوائزر گزشتہ ایک ماہ سے تفصیلی رپورٹ تیار کررہے تھے،پاکستان اسٹیل کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات بھی مانگ لی گئیں  ہیں ،سٹیل مل کی ممکنہ نجکاری دسمبر  2015تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔