Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری پر وفاق سنجیدگی سے بات کرے : مراد علی شاہ

پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری پر وفاق سنجیدگی سے بات کرے : مراد علی شاہ
October 15, 2015
کراچی (92نیوز) صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاق کو پاکستان اسٹیل ملز کے لیے زمین کم قیمت پر دی تھی لہٰذا نجکاری سے قبل وفاق کو سنجیدگی سے سندھ حکومت سے بات کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔ نجانے وفاق میں بیٹھ کر ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت نے سبسڈائز ریٹ پر دی تھی لہٰذا نجکاری سے قبل وفاق کو سنجیدگی سے سندھ حکومت سے بات کرنا ہو گی۔ وزیر خزانہ سندھ نے ایل این جی کی درآمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے اندھیرے دور نہیں ہونگے۔ ایل این جی منصوبہ یا کوئی اور طریقہ کار بجلی کی قلت دور نہیں کرسکتا۔ سب مل کر تھر پر سرمایہ کاری کریں تو دو سو سال کے لیے بجلی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں جاری بیشتر ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کی ذمہ داری بھی وفاقی حکومت پر ڈال دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔