Tuesday, September 17, 2024

پاکستان سٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں: وزیر نجکاری

پاکستان سٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں: وزیر نجکاری
October 11, 2015
کراچی (92نیوز) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل سندھ حکومت کو فروخت کرنے کےلئے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی نے پشاور ڈسٹری بیوشن کاانتظام سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔ کراچی میں کلب ون ہنڈرڈ کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کی تیاری مکمل ہے۔ سندھ حکومت خریدنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا نجکاری کے حوالے سے ہرسطح پرمزاحمت کا سامنا ہے مگر حکومت نجکاری کو شفاف طریقے سے کرے گی۔ نومبر میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 74فیصد حصص کی نیلامی ہوگی۔ عمران خان نے پشاورالیکٹرک کی ڈسٹری بیوشن کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا تھا مگر مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے انکارکردیا۔