Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

' پاکستان سٹیل ملز نقصان جبکہ جدہ مل فائدے میں چل رہی ہے '

' پاکستان سٹیل ملز نقصان جبکہ جدہ مل فائدے میں چل رہی ہے '
February 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے جارہا ہوں۔ ٹیکس پیسے والوں سے لیا جاتا ہے‘ پاکستان میں نظام الٹا ہے۔ حکومت ٹیکسوں کے بوجھ سے عوام کو پریشان کر رہی ہے۔ نجکاری تب ہوتی ہے جب عوام کو فائدہ پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کپتان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹیکسز کو ظالمانہ قرار دیا۔ نجکاری کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا لوگوں کے پاس صاف پانی نہیں مگر ڈھائی سو ارب کا قرض لے کر میٹرو ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے کہ حکومت سے معاشی نظام کے بارے میں سوال کرے۔ کپتان نے نواز شریف کی جدہ ملز پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا پاکستان سٹیل ملز خسارے میں جبکہ جدہ مل فائدہ میں چل رہی ہے۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا کوئی بری چیز نہیں۔ وزیرا عظم کو اگر آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کرسہارا ملتا ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی مینجمنٹ ہی تبدیل ہونی ہے مگر عوام کو بتایا بھی جائے کہ نجکاری کیوں کی جارہی ہے۔