Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سٹاک ایکسچینج : ہنڈرڈ انڈیکس دوسرے روز بھی 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج : ہنڈرڈ انڈیکس دوسرے روز بھی 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
August 16, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس دوسرے روز بھی 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج آئے روز نئی تاریخ رقم کررہی ہے جس کی وجہ سے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس روز نئے ریکارڈز بنا رہا ہے۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کاروبار میں تیزی کی وجہ قرار دیدیا۔ ادھر کچھ افراد نے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کمپنیوں کے مالی نتائج کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا رجحان امنڈنے سے انڈیکس میں کمی ہو سکتی ہے۔ ایک طرف جہاں بروکرز کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چالیس ہزار کی سطح پر دیکھ کر خوش ہیں وہیں مارکیٹ کیپیٹل میں کمی پر افسردہ بھی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت کے بعد کم از کم دوسو سے تین سو ملین ڈالرز کے انفلوز کی توقع ہے اور اگر ریگولیٹر کی جانب سے قواعد و ضوابط میں نرمی کی گئی تو مارکیٹ کیپیٹل اور والیمز دونوں میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔