Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سٹاک ایکسچینج پینتالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج پینتالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگئی
December 9, 2016

 کراچی(92نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بازار حصص کی سرگرمیاں عروج پر ہیں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی نیا ریکارڈ بن گیا کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار پینتالیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

تفصیلات کےمطابق جمعے کے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی  گئی اور تیزی کا یہ سفر کاروبار کے اختتام تک جاری رہا ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں تیزی کی وجہ سے کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پینتالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔ تیزی کا یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 645 پوائٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پینتالیس ہزار تین سو ستاسی پوائنٹس پربند ہوا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جہاں آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑے مختلف منصوبوں میں تیزی آنے سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے سبب سٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر میں شامل تقریباً تمام شیئرز کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ کاروباری تیزی کے سبب 118 ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم نو ہزار 126 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ پورے دن کے دوران 40 کروڑ 71 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ ماہرین کے مطابق مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے  آنے والے ہفتے میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی بھی عبور کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔