Thursday, December 8, 2022

پاکستان سٹاک ایکسچینج نیا سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج نیا سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے کافی سودمند رہا اور کاروباری سرگرمیوں میں نئے نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج اس وقت اپنی تاریخ کا ایک اور سنگ میل عبور کرنے کیلئے تیار ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام تک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انچاس ہزار دو سو گیارہ پوائنٹس پر براجمان تھا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 489ملین شیئرز کے لین دین سے گزشتہ ہفتے 23بلین کا کاروبار ہوا۔ انویسٹرز کا رجحان زیادہ تر کیمیکل، سیمنٹ، پاور اینڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹرز اور کمرشل بنکوں میں سرمایہ کاری رہا۔ معاشی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سٹاک ایکسچینج پچاس ہزار پوائنٹس کا ہدف بھی حاصل کر لے گی۔