Tuesday, October 4, 2022

پاکستان سمیت مختلف ممالک کےعوام آج سپرمون کا نظارہ کر سکیں گے

پاکستان سمیت مختلف ممالک کےعوام آج سپرمون کا نظارہ کر سکیں گے

اسلام آباد (92 نیوز) چاند آج زمین کے قریب تر ہو جائے گا، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے عوام سپرمون کا نظارہ کر سکیں گے، چاند معمول سے چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

 چاند زمین کےگرد چکر لگاتے لگاتے جب کرہ ارض کےقریب تر ہوتا ہے تو دنیا کےباسیوں کو زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، اسی کو سپر مون کا نام دیا گیا ہے، اورایسا سال میں کبھی کبھار ہوتا ہے، دوہزار سترہ میں یہ واحد سپر مون ہوگا اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک  میں دیکھا جائےگا۔  

پاکستانی وقت کےمطابق رات پونے نو بجے چاند زمین کے قریب تر ہوگا، یعنی آج رات چندا ماموں  بہت زیادہ خوش دکھائی دیں گے۔