Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 60واں ارتھ آور منایاجارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 60واں ارتھ آور منایاجارہا ہے
March 28, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر ارتھ آور شروع ہوچکا ہے۔ ارتھ آور شروع ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک گھنٹہ کیلئے اضافی لائٹس بند کردی گئی ہیں ۔ پاکستان میں بڑے شہروں سمیت چھوٹے شہروں میں بھی ارتھ آور کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور میں مرکزی تقریب کا پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں اہتمام کیا گیا جس میں اہم سرکاری، سیاسی و سماجی رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔ ارتھ آور شروع ہوتے ہی اسمبلی کی لائٹیں بند کردی گئیں اور موم بتیاں جلائی گئیں ،اس کے علاوہ ٹاؤن ہال ،تھانوں اور سندھ اسمبلی کے احاطے میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ رواں سال پاکستان میں ارتھ آور کو گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے جس میں اہم سرکاری اور نجی عمارتوں کی اضافی لائٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور موم بتیوں کو جلا یا گیا ہے ۔ مختلف تقریبات میں پاکستانی ملی نغمے بھی گائے گئے ہیں ۔