Saturday, July 27, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
March 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے  ، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا دن منایا جا رہا ہے۔دور جدید میں بھی 85 فیصد پاکستانی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ، پاکستان میں ہر سال 52 ہزار بچے ہیضہ ،اسہال اور دیگر بیماریوں میں جاں بحق ہو جاتے ہیں ۔

اس دن کومنانے کامقصدپانی کی اہمیت اجاگر کرنا اوراسے محفوظ بنانےپرزوردیناہے ۔پانی کی اہمت شہرقائد کے باسی خوب جانتےہیں ، کیونکہ ملک کےسب سے بڑا شہرمیں آج بھی پانی کی بوندبوند اہمیت رکھتی ہے۔

شہرمیں پانی کی شدید قلت ہے ، ایک دن پانی ملتاہے اور ایک دن نہیں ، شہر کے کچھ علاقے تو ایسے ہیں جہاں پانی نایاب ہی ہے۔تھرواسیوں کی طرح ان علاقوں کے شہری دوردراز سےپانی لاتےہیں، پانی کا ایک بڑامنصوبہ کےفور بھی مکمل ہونے کانام نہیں لے رہا۔

وفاق اورصوبے کے جھگڑےمیں کراچی کے عوام پس رہےہیں ، شہرقائد میں بھی آج کےدن کی مناسبت سےتقاریب ہورہی ہیں ، لیکن شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تقاریر کے بجائے پانی کی فراہمی کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔