پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے

لاہور(92نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصو صی عبادات کی جائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق ایسٹر کے سلسلے میں کراچی میں بھی گرجا گھروں میں عبادات کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے سروسز کا آغاز صبح صادق سے ہوگا چرچز میں شمع بردار جلوس بھی نکالے جائیں گے اور ایسٹر کی مناسبت سے خصوصی گیت بھی گائے جائیں گے ۔
مسیحی برادری ایسٹر کے روز قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پرحاضری دیتی ہے جبکہ تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے جاتے ہیں ساتھ ہی روایتی تحائف کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔