Thursday, September 19, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم امراض قلب منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم امراض قلب منایا جارہا ہے
September 29, 2015
لاہور (92نیوز) دل ہے تو سب کچھ ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق معمولی احتیاط کر کے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دل کے امراض دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ہر سال لاکھوں افراد امراض قلب کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ترقی پذیر ملکوں میں ان امراض کی شرح زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں امراض دل کی بڑی وجوہات شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے جیسی بیماریوں کو نظرانداز کرنا سمیت تمباکو نوشی کی زیادتی ہے۔ تحقیق کے مطابق پانچ گھنٹے سے زیادہ مسلسل بیٹھنے، شراب پینے کی عادت، تمباکو نوشی امراض دل کا سبب بن سکتی ہیں۔ دانتوں کی بیماریاں‘ مسوڑھوں سے خون میں شامل ہونے والا بیکٹیریا دل کی نالیوں پر اثرا نداز ہو کر انہیں متاثر کرسکتا ہے تاہم تھوڑی سے احتیاط بیماری کی شرح میں قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سال عالمی یوم قلب کا تھیم دل کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنا ہے جس کا مقصد گھر اور کام کی جگہ پرایسا صحت مند ماحول پروان چڑھانا ہے جو دل کیلئے مفید ہو۔