Tuesday, April 30, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
May 10, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے سب سے پہلے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کا دن 2006 میں منایا گیا۔ اس سال اس کا تھیم ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ سے منسوب ہے۔ پاکستان کا شمار ان خوش قسمت ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ہر برس برفیلے ممالک سے آبی پرندوں کی بڑی تعداد گرم پانیوں کی تلاش میں ہجرت کر کے آتی ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان میں ان کی مہمان نوازی کے بجائے نسل کشی کی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق سرکاری عدم دلچسپی اور آگہی کی کمی، قوانین کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ جھیلوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے بھی ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کی تعداد میں کمی سامنےآئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سندھ میں مہمان پرندوں کے تحفظ کے لیے آخری بار انیس سو بہتر میں قانون سازی ہوئی۔ نئے قوانین بن چکے مگرانتظار ہے کہ یہ کب سندھ اسمبلی سے منظور ہونگے۔