Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جانوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جانوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
October 4, 2015
ملتان (92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جانوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں مویشیوں کے باربرداری کے لئے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم ہمارے ہاں یہ سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وطن عزیز میں جانوروں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ کہیں پر ان بے زبانوں پر ان کی استطاعت سے زیادہ بوجھ لاد دیا جاتا ہے تو کسی جگہ جانوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بااثر طبقہ نے تو اپنے شوق کی تکمیل کے لئے جانوروں کی لڑائیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کتوں، ریچھوں سمیت دیگر جانوروں کی لڑائیوں پر لاکھوں روپے کا جوا بھی کھیلا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں مویشیوں کے باربرداری کے لئے استعمال پر پابندی ہے مگر ہمارے ہاں اکیسویں صدی میں بھی باربرداری کے لئے گدھے اور خچر وغیرہ استعمال ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔