Wednesday, December 7, 2022

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
لاہور (92نیوز) پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں آج فادرز ڈے یعنی عالمی یوم والد منایا جارہا ہے جس کا مقصد بچے کیلئے والد کی محبت اور تربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ فاردز ڈے کو منانے کا آغاز 19جون 1910ءمیں واشنگٹن میں ہوا۔ اس کا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈنے اس وقت پیش کیا جب وہ 1909ءمیں ماو¿ں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خطاب سن رہی تھیں۔ ماں کے مرنے کے بعد سنورا کی پرورش ان کے والد ولیم سمارٹ نے کی۔ وہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتاسکیں کہ وہ ان کیلئے کتنے اہم ہیں چونکہ ولیم کی پیدائش جون میں ہوئی تھی اس لئے سنورا نے انیس جون کو پہلا فادرز ڈے منایا۔ 1926ءمیں نیویارک سٹی میں قومی سطح پر ایک فادرز کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ اس دن کو 1956ءمیں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طورپر تسلیم کرلیا گیا۔ 1972ءمیں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے قومی سطح پر فادرز ڈے منانے کیلئے جون کے تیسرے اتوار کا مستقل طورپر تعین کرلیا جس کے بعد سے اس دن کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جبکہ ایران، روس، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، برازیل، تائیوان، جنوبی کوریا اور ویتنام سمیت بعض ملکوںمیں یہ دن مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔