پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے۔
ملک بھر کے چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جبکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں ۔
دن کی مناسبت سے گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ، دوسری جانب ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے سکیورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔