Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سمیت دنیابھر میں ذہنی بیماری سے آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیابھر میں ذہنی بیماری سے آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے
October 10, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذہنی بیماری سے بچاو اور آگاہی کا دن منایا جارہاہے۔ پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے اعدادو شمار ہی موجود نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشرتی رویوں کی وجہ سے لوگ نفسیاتی علاج سے کتراتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اعصابی تناو، چڑچڑا پن، اداسی، خوف، نیند نہ آنا۔ اگر آپ کو ایسی کوئی بھی شکایت ہے تو فوری ماہر نفسیات سے رجوع کریں ورنہ یہ بیماریاں آپ کو رفتہ رفتہ پاگل پن کی طرف لے جاسکتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہر چوتھا شخص ذہنی الجھنوں کا شکار ہے۔ پاکستان میں تو ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے اعدادوشمار ہی موجود نہیں کیونکہ لوگ نفسیاتی علاج سے کتراتے ہیں۔ پریشان کن بات یہ بھی ہے کہ ملک میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تو اضافہ ہورہا ہے مگر علاج کرنے والوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہنی بیماریوں کے پھیلاو کی ایک وجہ معاشرتی رویے بھی ہیں جس کے لیے شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔