پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں سے محبت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
کراچی (92نیوز) پاکستان سمیت آج دنیابھر میں ماوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں ماﺅں سے محبت اور ان کے احترام کو فروغ دینا ہے مگر بہت سی مائیں ایسی بھی ہیں جوناخلف اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے زندگی اولڈہاوس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
ماں اپنی اولاد کو انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتی ہے، بچپن سے لے کر جوان ہونے تک قدم قدم پر رہنمائی کرتی ہے، مصیبتیں جھیلتی ہے مگربہت سے بدنصیب بڑھاپے میں ان کا سہار ا بننے کی بجائے اولڈ ہاوس چھوڑ جاتے ہیں مگر ماں ہے کہ پھر بھی اپنے بچوں کی وکالت کرتی، دعائیں دیتی دکھائی دیتی ہے۔