Friday, September 20, 2024

پاکستان سمیت دنیابھر میں آج انٹرنیشنل میوزیم ڈے منایاجا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیابھر میں آج انٹرنیشنل میوزیم ڈے منایاجا رہا ہے
May 18, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان سمیت دنیابھر میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے آج 18 مئی کو منایاجا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے عجائب گھروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات ، واکس، سیمینارز، کانفرنسزوغیرہ کا اہتمام کیا گیا ہے جن کا مقصد عوام کے اندر اپنی تہذیب، ثقافت، تاریخ کو محفوظ رکھنے کے بارے میں شعور اجاگر کرناہے۔ یاد رہے کہ عجائب خانوں کی عالمی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیمز نے 18 مئی 1977ءکے اجلاس میں 18 مئی 1978 ءسے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔